تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

متحدہ عرب امارات، فروری 2021 کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان

دبئی: متحدہ امارات میں ماہِ فروری کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا۔

اماراتی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایندھن کی قیمتوں کا تعین کرنے والی کمیٹی نے ماہ فروری 2021 میں بھی پیٹرول کی قیتموں کو بحال رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ڈیزل کے نرخ کم کردیے۔

کمیٹی نے اس فیصلے کے حوالے سے پیٹرول کی تقسیم کار کمپنیوں کو بھی آگاہ کردیا۔ رپورٹ کے مطابق امارات میں گزشتہ گیارہ ماہ سے پیٹرول کے نرخ میں کوئی رد وبدل نہیں کی گیا۔

نئی قیمتوں کا اطلاق یکم فروری سے ہوگا، جس کے تحت شہری سپر 98  اور خصوصی 95 فی لیٹر پیٹرول بالترتیب 1.91 درہم اور 1.80 درہم میں خرید سکتے ہیں۔

ڈیزل کی قیمت کم ہونے کے بعد اب فی لیٹر ڈیزل 2.01 درہم میں دستیاب ہوگا۔

واضح رہے کہ امارات میں پٹرول اور ڈیزل کے نرخ وزارت توانائی و صنعت ماہانہ بنیاد پر طے کرتی ہے۔ کمیٹی عالمی منڈی کے نرخوں کو مدنظر رکھتے ہوئے نئی قیتموں کا تعین کرتی ہے اور تقسیم کار کمپنیوں کی سروس لاگت بڑھا دیتی ہے۔

مزید پڑھیں: متحدہ عرب امارات،جنوری 2021 کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان

وزارت توانائی ہر ماہ کے آخر میں آئندہ ماہ کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مقرر کرتی ہے اور یہ قیمتیں ایک ماہ کے لیے تمام شہروں میں یکساں طور پر لاگو ہوتی ہیں۔

Comments

- Advertisement -