دبئی: متحدہ عرب امارات میں ماہِ جنوری کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا۔
عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق ایندھن کی قیمتوں کا تعین کرنے والی کمیٹی نے جنوری 2021 میں پرانی قیمتیں بحال رکھنے کا فیصلہ کیا، اس حوالے سے پیٹرول کی تقسیم کار کمپنیوں کو بھی آگاہ کردیا گیاہے۔
ماہ جنوری 2021 کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی ردو بدل نہیں کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق کمیٹی نے جنوری 2021 کے لیے سپرپیٹرول کی قیمت 1.91 درہم، اسیپشل پیٹرول کی قیمت 1.80 درہم، ای پلس کی قیمت 1.72 درہم اور ڈیزل کی قیمت 2.06 درہم مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
January fuel prices have been released by the UAE Fuel Price Committee.#ADNOCDistribution pic.twitter.com/fmpxvd4EmY
— ADNOC Distribution (@ADNOCdist) December 28, 2020
واضح رہے کہ یو اے ای میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین ماہانہ بنیادوں پر کیا جاتا ہے، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کو مدنظر رکھتے قیمتوں میں ردوبدل کیا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں: یو اے ای میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان
وزارت توانائی ہر ماہ کے آخر میں آئندہ ماہ کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مقرر کرتی ہے اور یہ قیمتیں ایک ماہ کے لیے تمام شہروں میں یکساں طور پر لاگو کی جاتی ہیں۔