تازہ ترین

متحدہ عرب امارات کا قومی دن، قیدیوں‌ کی رہائی کا اعلان

دبئی: متحدہ عرب امارات کے صدر نے قومی دن کے موقع پر قیدیوں کی رہائی کے احکامات جاری کردیے۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید آل نہیان نے متحدہ عرب امارات کے 49ویں قومی دن کی مناسبت سے 628 قیدیوں کی رہائی کا حکم جاری کیا۔

اماراتی صدر نے حکومت کو ہدایت کی کہ وہ قیدیوں پر عائد ہونے والے جرمانے بھی ادا کرے جبکہ انہوں نے معمولی جرمانے والے قیدیوں کے جرمانے معاف کرنے کا حکم بھی جاری کیا۔

شیخ خلیفہ بن زید آل نہیان کے اس اقدام کا مقصد قیدیوں کو  نئی زندگی کا موقع فراہم کرنا ہے تاکہ اُن کے عزیز و اقارب اور چاہنے والوں کی تکلیف میں آسانی ہوسکے۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کا 49واں قومی دن 2 دسمبر کو قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائے گا۔

مزید پڑھیں: متحدہ عرب امارات : یکم سے3 دسمبر تک عام تعطیل کا اعلان

متحدہ عرب امارات کی حکومت نے مملکت کے قومی دن اور یوم شہداء کی مناسبت سے یکم دسمبر سے تین دسمبر تک تین روزہ عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

یکم دسمبر کو منگل، دو کو بدھ اور تین کو جمعرات ہے جبکہ جمعے کو امارات میں ہفتہ وار تعطیل ہوتی ہے۔ سرکاری دفاتر پانچ روز تعطیل کے بعد اتوار  6 دسمبر کو کھلیں گے۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں دو دسمبر 1971 کو 7 ریاستوں ابوظبی، دبئی، شارجہ، عجمان، فجیرہ، ام القوین اور راس الخیمہ کے اتحاد کا اعلان ہوا تھا۔

Comments

- Advertisement -