اسلام آباد : متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمدبن زید النہیان ایک روزہ دورے پر آج اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمدبن زید النہیان آج دوروزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے۔
وزیراعظم کابینہ ارکان کے ہمراہ نورخان ائیربیس پر اماراتی صدر کا استقبال کریں گے۔
شاہی خاندان کے ارکان اور سرمایہ داروں کا اعلی سطح وفد بھی اماراتی صدر کے ہمراہ ہوگا۔
معزز مہمان کو وزیراعظم ہاؤس میں گارڈآف آنرپیش جائے گا، جس کے بعد اماراتی صدر شیخ محمدبن زید النہیان وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کریں گے۔
ملاقات میں دونوں رہنما مشترکہ مفادات کے حامل قومی اور عالمی مسائل پر بھی گفتگو کریں گے۔
غیرملکی مہمانوں کی آمد کے سبب آج اسلام آباد میں عام تعطیل کااعلان کیاگیا ہے اور شہریوں کوغیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے تاہم سپریم کورٹ میں آج معمول کےمطابق کیسزکی سماعت ہوگی۔