متحدہ عرب امارات میں وفاقی اداروں کے بعد نجی اداروں میں بھی رمضان المبارک کے اوقاتِ کار میں کمی کا اعلان کر دیا گیا۔
خلیجی میڈیا کے مطابق رمضان کے مقدس مہینے میں نجی اداروں کے ملازمین کے اوقاتِ میں کمی کر دی گئی۔
انسانی وسائل اور امارات کی وزارت نے پیر کو ٹویٹ کیا کہ رمضان المبارک کے دوران نجی شعبے کے ملازمین کے کام کے اوقات روزانہ دو گھنٹے کم کیے جائیں گے۔
وزارت نے کہا کہ اپنے کام کی ضروریات اور نوعیت کے مطابق، کمپنیاں رمضان کے دوران روزانہ کام کے اوقات میں نرمی کریں۔
وزارت نے رمضان کے مقدس مہینے کے دوران نجی شعبے کے ملازمین کے لیے یومیہ 2 گھنٹے اوقات کار میں کمی کا اعلان کیا ہے۔
اس سے قبل فیڈرل اتھارٹی فار گورنمنٹ ہیومن ریسورسز (FAHR) نے وفاقی اداروں کے ملازمین کے لیے رمضان المبارک 2025 کے دوران سرکاری اوقات کار طے کرنے کا ایک سرکلر جاری کیا ہے۔
سرکلر کے مطابق وزارتوں اور وفاقی حکام کے سرکاری اوقات کار پیر سے جمعرات صبح 9 بجے سے دوپہر 2:30 بجے تک اور جمعہ کو صبح 9 بجے سے دوپہر 12 بجے تک ہوں گے۔
FAHR نے اس بات پر زور دیا کہ وزارتیں اور وفاقی حکام رمضان کے دوران اپنی مخصوص ضروریات کے مطابق اور روزانہ منظور شدہ کام کے اوقات کی حدود میں کام کریں۔
رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے موقع پر، FAHR نے متحدہ عرب امارات کی قیادت، شہریوں اور رہائشیوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔