تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

یواے ای کے شہری ممنوعہ ممالک باآسانی کیسے جاسکتے ہیں ؟ جانیے !

یواے ای : متحدہ عرب امارات نے کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں حاصل کرنے لینے والے شہریوں کو ایسے ممالک کے سفر کی اجازت دے دی جہاں کے سفر پر پابندی لگی ہوئی ہے۔

اماراتی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کورونا ویکسین کی مطلوبہ خوراکیں حاصل کرنے والے شہریوں کو بدھ 27 اکتوبر سے ایسے تمام ممالک کے سفر کی اجازت ہوگی جہاں اب تک پابندی لگی ہوئی ہے۔

امارات میں قدرتی آفات، بحرانوں اور ہنگامی امور کے قومی ادارے نیز  محکمہ شہری ہوابازی نے ممنوعہ ممالک کے حوالے سے سفری پابندیوں کو اپ ڈیٹ کیا ہے۔

نئی ہدایات کے مطابق ایسے اماراتی شہری جنہوں نے کورونا ویکسین کی مطلوبہ خوراکیں حاصل نہیں کی ہوں گی انہیں ایسے ممالک جانے کی اجازت نہیں ہوگی جہاں کے سفر پر پابندی ہے، اس پابندی سے سرکاری وفود مستثنی ہوں گے۔

بیرون امارات علاج کے لیے جانے والے مریضوں اور انسانی مسائل سے دوچار افراد کو بھی پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔ بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کو اس شرط کے ساتھ باہر جانے کی اجازت ہوگی جو متعلقہ اداروں سے پیشگی منظوری حاصل کرلیں گے۔

بیان میں کہا گیا کہ ممنوعہ ممالک سے امارات واپس آنے والے شہریوں کو متعلقہ ملک سے واپسی کے سفر سے قبل پی سی آر کی منفی رپورٹ پیش کرنا ہوگی۔

اس بات کی پابندی بھی لازمی ہوگی کہ پی سی آر ٹیسٹ کےلیے نمونہ روانگی سے 48 گھنٹے قبل لیا گیا ہو۔ علاوہ ازیں واپسی پر ریپڈ ٹیسٹ پی سی آر کی رپورٹ بھی پیش کرنا ہوگی جو متعلقہ ملک سے روانگی سے زیادہ سے زیادہ6 گھنٹے قبل کی ہو۔

امارات نے نئے پروٹوکول کے تحت اس امر کی جانب بھی توجہ دلائی ہے کہ ویکسین یافتگان کو وطن آنے پر پی سی آر کرانا ہوگا جبکہ ملک پہنچنے کے بعد چوتھے اور8 ویں روز دو ٹیسٹ کرانا ہوں گے۔

جہاں تک ویکسین نہ لینے والے شہریوں کا تعلق ہے تو انہیں وطن واپسی پر پی سی آر کرانا ہوگا اور دس روز تک ہوٹل قرنطینہ میں رہنا ہوگا، قرنطینہ کے ساتھ نویں روز ٹیسٹ کرانا ہوگا۔

Comments

- Advertisement -