جمعہ, فروری 28, 2025
اشتہار

یو اے ای میں بھی رمضان کے چاند کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک 1446 ہجری کا چاند نظر آگیا۔

گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق یو اے ای میں رمضان المبارک کے چاند کی شہادت موصول ہوگئی جس کے بعد پہلا روزہ کل یکم مارچ کو ہوگا۔

 متحدہ عرب امارات کی فتویٰ کونسل نے چاند دیکھنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی اجازت دی تھی۔

فتویٰ کونسل کا کہنا تھا کہ ڈرون کے استعمال سے چاند کو براہ راست دیکھنا ایک اہم قدم ہوگا اور اسے چاند کی رویت کی تصدیق کی بنیاد سمجھا جاسکتا ہے۔

سعودی سپریم کورٹ نے مملکت میں ماہِ صیام کا چاند نظر آنے کی تصدیق کر دی جس کے بعد روزے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔

مسجدالحرام اور مسجدنبوی ﷺم یں تراویح کا آغاز آج سے ہو گا جس کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

ملائیشیا

عرب میڈیا کے مطابق ملائیشیا میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا لہذا کوالالمپور میں اتوار 2 مارچ کو پہلاروزہ ہوگا۔

برونائی

برونائی میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا۔ پہلاروزہ اتوار 2 مارچ کو ہو گا۔

نیوزی لینڈ
وزارت خارجہ اور تجارت کے مطابق نیوزی لینڈ میں اسلامی برادری نے نیا ہلال کا چاند دیکھا ہے اس لیے مسلمان یکم مارچ 2025 سے روزے کا آغاز کریں گے۔

آسٹریلیا
مفتی اعظم آسٹریلیا نے ہفتہ یکم مارچ کو پہلے روزے کا اعلان کیا ہے۔

لکھنو- بھارت
مرکزی چاند کمیٹی نے چاند نظر نہ آنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2 مارچ بروز اتوار کو پہلا روزہ ہو گا

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 8 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں