ابوظہبی: عرب ممالک شام میں فوجی کارروائی پر متفق، سعودی عرب کے بعد متحدہ عرب امارات بھی شام میں فوجی کارروائی کے لیے تیار ہے۔
متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ انور گرگاش نے کہا ہے کہ داعش کے خلاف کسی بھی کارروائی میں زمینی فوج کو شامل کرنے کے لیے تیار ہیں، انور گرگاش کا کہنا تھا کہ زمینی کارروائی کی صورت میں امریکا فوجوں کی قیادت کرے۔
متحدہ عرب امارات کا یہ اعلان سعودی عرب کی جانب سےزمینی مداخلت کے بیان کے بعد سامنے آیا ہے، دوسری جانب شام نے بھی فوجی جارحیت کی صورت میں سنگین نتائج بھگتنے کا بیان دیا ہے۔