جمعرات, مارچ 13, 2025
اشتہار

امارات میں اسکول کلینڈر اور سالانہ چھٹیوں کی تاریخوں کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: متحدہ عرب امارات کے حکام نے پیر کو 2020-21 سے شروع ہونے والے تعلیمی کلینڈر کو تین سال کے لئے منظور کرلیا۔ کلینڈر میں تعلیمی سال کے آغاز اور اختتام سمیت چھٹیوں کی تاریخیں اور دیگر تفصیلات شامل ہیں۔

گلف نیوز کے مطابق شیخ منصور بن زید کی زیرصدارت وزارتی ترقیاتی کونسل کے اجلاس میں اگلے تین سالوں کے لئے سرکاری اور نجی اسکولوں کے تعلیمی کیلنڈر کی منظوری دی گئی ہے۔

منظور شدہ کیلنڈر کی بنیاد پر غیر ملکی نصاب والے نجی اسکولوں کے طلباء کے لیے موسم سرما کی تعیطلات 13 دسمبر سے شروع ہو کر 31 دسمبر کو اختتام پذیر ہوں گی۔

اس کے بعد اسکولز 3 جنوری 2021 کو دوبارہ کھل جائیں گے۔ موسم بہار کی تعطیلات 28 مارچ 2021 سے 8 اپریل 2021 تک ہوں گی- طلباء 11 اپریل 2021 سے شروع ہونے والی کلاسوں میں شرکت کریں گے۔

تعلیمی سال 2020-21 کے اسکول کا آخری دن یکم جولائی 2021 کو ہوگا۔

وزارت تعلیم کے نصاب کی پیروی کرنے والے سرکاری اور نجی اسکولوں کے لیےتاریخیں مختلف ہیں۔ ان اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات 13 دسمبر سے 7 جنوری 2021 تک چار ہفتوں تک لمبی ہوں گی۔

وزارت تعلیم کی ویب سائٹ نے یو اے ای کے تعلیمی شعبے کے لئے تعلیمی تقویم کے ساتھ ساتھ تعلیمی کیلنڈر بھی شائع کیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں