تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

متحدہ عرب امارات ایک بار پھر مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کیلیے میدان میں آگیا

کراچی : متحدہ عرب امارات کے صدرشیخ خلیفہ بن زائد النہیان کی جانب سے پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لئے چالیس لاکھ درہم کی ہنگامی امداد فراہم کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات ایک بار پھر مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کیلئے میدان میں آگیا ، خلیفہ بن زاید النہیان فاؤنڈیشن نے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کے لئے چالیس لاکھ درہم کی فوری امداد فراہم کردی۔

خلیفہ فاؤنڈیشن کی ریلیف ٹیم نے سیلاب سے متاثرہ سندھ کے جنوبی علاقوں میں پچھہتر ہزار افراد میں سامان تقسیم کیا ، امدادی سامان میں ادویات، خیمے، بچوں کے کھانے کی اشیا شامل ہیں۔

یہ امداد یو اے ای کے صدرشیخ خلیفہ بن زائد النہیان کی ہدایت پر پاکستان بھجوائی گئی۔

خیال رہے چند ہفتے قبل کراچی سمیت صوبہ سندھ کے علاقوں میں شدید بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی تھی ،اس دوران مختلف واقعات میں کراچی میں 18 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

گذشتہ ماہ ماہ مون سون کی وجہ سے 100 سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے جبکہ ایک ہزار سے زیادہ مکانات بھی تباہ ہوگئے تھے۔

Comments

- Advertisement -