متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں شوال کا چاند نظر آگیا ہے۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یو اے ای میں شوال کا چاند نظر آگیا ہے کل 30 مارچ بروز اتوار کو عید الفطر منائی جائے گی۔
سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر آگیا لہٰذا عید الفطر کل بروز اتوار کو منائی جائے گی۔
واضح رہے کہ پاکستان میں شوال کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا، محکمہ موسمیات نے عید الفطر کا چاند کل نظر آنے کی پیش گوئی کی ہے۔
سپارکو نے بھی عیدالفطر کا چاند 30 مارچ کو نظر آنے کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پاکستان میں شوال کا چاند نظر آنے کا کل قوی امکان ہے، شوال کے چاند کی پیدائش آج دن 3 بجکر 58 منٹ پر ہوگئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 30 مارچ کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 27 گھنٹے کی ہوگی، غروب آفتاب کے وقت چاند کی بلندی 14 ڈگری ہونے کا امکان ہے۔
سپارکو حکام کا کہنا ہے کہ 30 مارچ کو شوال کا چاند انسانی آنکھ سے باآسانی نظر آئے گا۔