تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

اماراتی خلائی مشن ’ہوپ‘ نے مریخ کی پہلی تصویر بھیج دی

دبئی: مریخ کے مدار میں پہنچنے والے متحدہ عرب امارات کے مشن ’ہوپ‘ نے مریخ کی پہلی تصویر بھیج دی۔

عرب میڈیا کے مطابق اماراتی اسپیس ایجنسی کا کہنا ہے کہ چند دن قبل مریخ کے مدار میں داخل ہونے والے خلائی مشن نے مریخ کی پہلی تصویر ارسال کردی۔

اسپیس ایجنسی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ مریخ کی تصویر نظام شمسی میں ایک بڑے آتش فشاں اولمپس مونز کی ہے جو صبح کے وقت سورج کی روشنی میں سامنے آرہا ہے۔

بیان کے مطابق تصویر بدھ کو اس وقت لی گئی جب مشن مدار میں داخل ہوا اور مریخ کی سطح سے 24 ہزار 700 کلو میٹر بلندی سے منظر کو عکس بند کیا۔

متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد نے یہ تصویر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے شیئر کی۔

انہوں نے تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’عرب تاریخ میں پہلے خلائی تحقیقی مشن کی مریخ کی پہلی تصویر۔‘

واضح رہے کہ امارات کے خلائی مشن کا مقصد مریخ کے موسم پر تحقیق ہے تاہم اس مشن کے ذریعے خطے کے نوجوانوں کو خلائی شعبے کی جانب راغب کرنا بھی شامل ہے۔

ہوپ مشن جسے عربی میں ’الامل‘ کہا جاتا ہے کم از کم ایک مریخی سال یعنی 687 دن تک اس سرخ سیارے کے مدار میں گردش کرے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے امارات کا یہ خلائی مشن ’ہوپ پروب‘ چھ ماہ کے طویل خلائی سفر کے بعد کامیابی سے مریخ کے مدار میں داخل ہوا تھا۔

Comments

- Advertisement -