تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

متحدہ عرب امارات میں تیز بارشیں‘اورطوفان

ابو ظہبی : متحدہ عرب امارات میں ایک ہفتے سے جاری گرمی کا زور ٹوٹ گیا‘ کالے بادلوں کی آمد کے ساتھ موسلا دھاربارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دبئی اور شارجہ سے راس الخیمہ ت بارشو ں کا سلسلہ جاری ہے اور امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ پورا دن بارش جاری رہے گی۔ بارشوں کے سبب میدانی علاقوں میں درجہ حرارت 28 سے گر کر 22 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ پہاڑی علاقوں میں 22 سے گر کر 8 ڈگری سینٹی گریڈ پر آپہنچا ہے۔

متحدہ عرب امارات کے طوفانوں پر نظر رکھنے والے مرکز کی جانب سے الرمس اور راس الخیمہ کے شمالی علاقوں کی ویڈیو جاری کی گئی ہےجس میں طوفانی بارشوں کے سبب پہاڑوں سے طغیانی کے ساتھ بہتا ہوا پانی صاف دیکھا جاسکتا ہے۔

بارش کے سلسلے کی شروعات ابوظہبی سےہوئی اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ سلسلہ پورے خطے میں پھیل گیا، امارات کے محکمہ موسمیات کے مطابق خلیفہ سٹی‘ ابوظہبی سٹی اور محمد بن زید سٹی سمیت کئی علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہےکہ جنوب مشرقی- شمال مشرقی تیز ہواؤں کے ساتھ گرد و غبار اور مٹی بھی آئے گی لہذا سڑکوں پر ڈرائیو کرتے ہوئے انتہائی احتیاط برتی جائے اور غیر ضروری ڈرائیونگ سے پرہیز کیا جائے ۔ تیز ہواؤں کی رفتار ابتدا میں 16 سے 30 کلومیٹر ہوگی اور پھر یہ 55 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار تک پہنچ جائے گی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

Comments

- Advertisement -