تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

یو اے ای میں شہری کو اس کی ایمانداری کا صلہ مل گیا

متحدہ عرب امارات کے رہائشی محمد آزاد محمد رزاق کو اس کی ایمانداری کا صلہ مل گیا دبئی پولیس نے شہری کو اعزاز سے نواز دیا ہے۔

اماراتی میڈیا کے مطابق محمد آزاد محمد رزاق کو القصیٰ کے علاقے سے 45 ہزار درہم سے زائد کی نقد رقم ملی تھی تاہم اس نے ایمانداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس ملنے والی خطیر رقم کو سرکاری ادارے کو واپس کردی۔

دبئی پولیس نے محمد آزاد محمد رزاق کو ایمانداری کا مظاہرہ کرنے پر معاشرے میں اس کی مثال قائم کرنے کے لیے اسے اعزاز سے نوازتے ہوئے تعریفی سند سے نوازا ہے۔

اس حوالے سے ایک تقریب منعقد ہوئی جس مین دبئی پولیس اسٹیشن کے قائم مقام ڈائریکٹر کرنل سعید سالم المدھاتی نے محمد رزاق کی ایمانداری اور قریبی پولیس اسٹیشن کو نقد رقم حوالے کرنے پر ان کے جذبے کی تعریف کی۔ اس موقع پر انہوں نے شہریوں اور پولیس کے درمیان تعاون کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے محمد رزاق کو تعریفی سند سے بھی نوازا۔

شہری محمد رزاق نے پولیس کی جانب سے اس اعزاز کو اپنے لیے خوشی اور فخر کا باعث قرار دیتے ہوئے عزت دینے پر دبئی پولیس کا شکریہ بھی ادا کیا۔

Comments

- Advertisement -