جمعہ, نومبر 15, 2024
اشتہار

یو اے ای: عیدالاضحیٰ پر 1824 قیدیوں کی رہائی کا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

عیدالاضحیٰ کے پرمسرت موقع پر متحدہ عرب امارات کے صدر اور نائب صدر کی جانب سے 1824 قیدیوں کی رہائی کا حکم دیا گیا ہے۔

عیدین اسلام میں خوشی کے وہ تہوار ہیں جب اسلامی ممالک میں جیلوں میں معمولی جرائم میں قید قیدیوں کو رہائی کے پروانے دیے جاتے ہیں۔ امسال عیدالاضحیٰ کے موقع پر یو اے ای میں بھی حکومت کی جانب سے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

الامارات الیوم کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نھیان نے عید الاضحی کے مبارک موقع پر اصلاحی مرکز میں 1138 قیدیوں کی رہائی کا حکم دیا ہے۔

- Advertisement -

دوسری جانب امارات کے نائب صدر اور دبئی کے حکمراں شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے کہا ہے کہ عید الاضحی کے پرمسرت موقع پر دبئی کے اصلاحی مرکز میں قید مختلف قومیتوں کے 686 قیدی رہا کیے جائیں۔

دبئی کے اٹارنی جنرل نے کہا ہے کہ قیدیوں کی رہائی کے حکم پر عمل درآمد کے لیے دبئی پولیس جنرل کمانڈ سے رابطہ کرلیا گیا ہے۔

’حج کے قیمتی لمحات فوٹو گرافی میں ضائع نہ کریں‘

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں