جمعہ, جون 21, 2024
اشتہار

یو اے ای: غزہ متاثرین کیلیے امدادی سامان لے کر تیسرا بحری جہاز روانہ

اشتہار

حیرت انگیز

متحدہ عرب امارات کی جانب سے گزشتہ روز غزہ کے متاثرین کیلیے امدادی سامان لے کر تیسرا بحری جہاز مصری پورٹ العریش روانہ کردیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یو اے ای کے بحری جہاز پر ساڑھے چار ہزار ٹن سے زیادہ امدادی سامان موجود ہے جو رفح کراسنگ کے ذریعے غزہ بھیجا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق شیخ محمد بن زاید آل نہیان کی ہدایت پرغزہ متاثرین کیلیے امدادی مہم زور و شور سے جاری ہے۔

- Advertisement -

متحدہ عرب امارات کی جانب سے بھیجے جانے والے جہاز پر کھانے پینے کی اشیا، شیلٹرز کا سامان ادویہ و طبی سامان اور بچوں کے لیے خوراک موجود ہے۔

تیسرا بحری جہاز رمضان المبارک کی آمد پر بھیجا گیا ہے تاکہ غزہ کے متاثرین کی ضروریات کو پورا کرنے میں کردار ادا کیا جا سکے۔

امارات کی جانب سے اس سے قبل پہلے بحری جہاز سے چار ہزار 16 ٹن اور دوسرے بحری جہاز کے ذریعے چار ہزار 303 ٹن امدادی سامان غزہ کے لیے بھیجا گیا تھا۔

غزہ کے متاثرین کو طبی سہولتیں فراہم کرنے کیلیے ایک فیلڈ اسپتال کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے۔

ماہ مقدس میں بھی غزہ میں خون ریزی جاری ہے، یو این سیکرٹری جنرل

فیلڈ اسپتال 150 سے زیادہ بستروں پر مشتمل ہے جہاں زخمیوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔ اس اسپتال میں مختلف اقسام کے آپریشنز بھی کئے جارہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں