متحدہ عرب امارات یوگنڈا میں 20 ملین ڈالر سے آنکھوں کا اسپتال تعمیر کرے گا۔
متحدہ عرب امارات ایمریٹس گلوبل ہاسپٹل پروگرام کے ایک حصے کے طور پر یوگنڈا میں امراضِ چشم کا ایک اسپتال بنائے گا۔
اس حوالے سے متحدہ عرب امارات اور یوگنڈا نے جمعہ کو معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت اینٹبی میں آنکھوں کا ایک اسپتال بنایا جائے گا۔
- Advertisement -
اس منصوبے پر 20 ملین درہم لاگت متوقع ہے۔
یہ پروگرام اور منصوبہ متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد کی ہدایت کے تحت شروع کیا گیا ہے۔ ایمریٹس گلوبل ہاسپٹل پروگرام کا مقصد دنیا کے مختلف براعظموں میں ایک دہائی کے اندر 10 خصوصی اسپتال بنانا ہے۔
معاہدے پر ایمریٹس ایڈ ایجنسی کے ڈپٹی چیئرمین سلطان محمد الشمسی اور یوگنڈا کی وزارت خارجہ کے مستقل سیکرٹری ونسنٹ باگیری واسوا نے دستخط کیے ہیں۔