بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

یو اے ای کا چین سے جنگی طیارے خریدنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

ابوظبی: متحدہ عرب امارات نے ملکی دفاع کو مضبوط بنانے کے لیے چین سے این درجن ایل 15 طیارے خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات نے حوثی باغیوں کے حملوں کے بعد اپنے دفاعی پالیسی کو تبدیل کیا ہے اور جدید اسلحہ و جنگی سازو سامان خرید رہا ہے اسی تناظر میں فوری طور پر چین سے 12 ایل 15 طیارے خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایک درجن ایل-15 طیاروں کی کھیپ موصول ہونے کے بعد متحدہ عرب امارات چین سے مزید 36 جنگی جیٹ طیارے بھی خریدنے کا منصوبہ رکھتا ہے۔

متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع نے کہا کہ وہ چائنا نیشنل ایرو ٹیکنالوجی امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ کارپوریشن کے ساتھ ایل-15 طیارے خریدنے اور اس کی تربیت حاصل کرنے کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

متحدہ عرب امارات کے وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ طیاروں کی خریداری تیل سے مالا مال خلیجی ریاست کی ہتھیاروں کے سپلائرز کو متنوع بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں