اسلام آباد : متحدہ عرب امارات نے پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر میں آنے والے تباہ کن زلزلہ متاثرین کے لئے بھرپور امداد کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر میں ہولناک زلزلہ نے ہر طرف تباہی مچادی، متحدہ عرب امارات کے سفیر حمد الزعابی نے زلزلہ متاثرین کی بھرپور مدد کا اعلان کردیا ہے۔
یو اے ای سفیر نے کہا ہے کہ حکومت ابوظہبی سے براہ راست مدد اور تعاون کی ہدایات جاری کی گئی ہیں، زلزلہ متاثرین کو ہر قسم کی مدد پہنچائی جائے گی۔
حمد الزعابی کا کہنا تھا کہ قومی ادارہ برائے انسداد آفات کیساتھ ملکر تاحال ضروریات کا تخمینہ لگا رہے ہیں، متاثرہ خاندانوں کے ساتھ دلی تعزیت کرتے ہیں۔
مجھے #ابوظہبی سے ڈائریکٹ ہدایات آئی ہیں کہ کل کے زلزلے سے متاثر پاکستانی خاندانوں اور علاقوں کو ہر قسم کی مدد پہنچاؤں، فی الحال ہم قومی ادارہ برائے انسداد آفات کے ساتھ مل کر ضروریات کا تخمینہ لگارہے ہیں ۔۔ ہم متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت کرتے ہیں pic.twitter.com/qrvazFeJaU
— Hamad Alzaabi (@ALZAABI82) September 25, 2019
یاد رہے آزاد کشمیر سمیت زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں کا سلسلہ جاری ہے، زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد انتالیس ہوگئی جبکہ آزاد کشمیر میں زلزلے سے مکانات تباہ ہوئے۔
بلیوایچ او نے زلزلہ متاثرین کیلئے تیس لاکھ کی ادویات اورسرجیکل آلات متاثرہ علاقوں کیلئے روانہ کردیئے ہیں۔
وزیراسٹیٹ ڈیزاسٹرمنیجمنٹ اتھارٹی آزاد کشمیر کے مطابق زلزلے سےسولہ سو انیس مکانات مکمل طور پر تباہ اورسات ہزار ایک سو مکانات کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ پانچ سو اسی مال مویشیوں کے باڑوں کو نقصان بھی ہوا۔
حکومت پنجاب نے امدادی اشیا کے ٹرک بھیجنے کا فیصلہ کرلیا ہے ، وزیراعلیٰ پنجاب نے پی ڈی ایم اے کو امدادی اشیا کے ٹرک آج روانہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔