دنیا بھر سے لاکھوں کی تعداد میں سیاح ہر سال متحدہ عرب امارات کا رخ کرتے ہیں، ایسے میں سیاحوں کی سیفٹی کے لئے حکام کی جانب خاص اقدامات کئے جاتے ہیں۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق متحدہ عرب امارات کو ایک محفوظ ملک تصور کیا جاتا ہے لیکن ناخوشگوار واقعات کا خدشہ بھی رہتا ہے، تاہم اماراتی حکام ایسے واقعات پر فوری ردعمل دیتے ہیں اور سیاحوں کی سیفٹی کو یقینی بنایا جاتا ہے۔
دبئی میں خاص طور پر ٹورسٹ کی سیفٹی کے لئے اسپیشل فورس موجود ہے، جسے ’دبئی ٹورسٹ پولیس‘ کہا جاتا ہے۔ ٹورسٹ پولیس کی خدمات اور مدد تک ہفتے میں تمام دن چوبیس گھنٹے آسان رسائی کیلیے پانچ طریقوں سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
دبئی ٹورسٹ پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر جنرل خلفان عبید الجلاف کے مطابق ان کا مقصد دبئی کو یہاں رہنے، کام کرنے، دیکھنے اور سرمایہ کاری کے لیے دنیا کا بہترین شہر بنانا ہے۔
دنیا بھر کے ٹورسٹ کو دبئی پولیس سمارٹ ایپ کا جدید ورژن آسانی سے انکوائری اور رپورٹ جمع کرانے کی اجازت فراہم کرتا ہے۔
دبئی پولیس کی سمارٹ ایپلی کیشن پر ’ٹورسٹ پولیس‘ سروس آئی فون (آئی او ایس)، اینڈرائڈ اور ہواوے فون سسٹمز پر دستیاب ہے۔ اس کے ذریعے رپورٹ بھی کی جاسکتی ہے۔
ایمرجنسی کیلیے کال سینٹر ’901‘ کے علاوہ دبئی پولیس کا ای میل ایڈریس بھی دنیا بھر کے ٹورسٹ کے لئے موجود ہے، جس پر کال کرکے معلومات اور مدد حاصل کی جاسکتی ہے۔
دبئی پولیس کی ویب سائٹ کے ذریعے بھی معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں اور رپورٹ کرائی جاسکتی ہے۔
بائیڈن کا غزہ جنگ بندی سے متعلق اہم بیان
اس کے علاوہ سمارٹ پولیس سٹیشن ’ایس پی ایس‘ ہر جگہ ہیں جہاں چوبیس گھنٹے کسی انسانی مداخلت کے بغیر اپنی رپورٹ، تجاویز جمع کراسکتے ہیں۔