تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

یو اے ای آنے والے غیر ملکیوں کیلئے بڑی سہولت کا اعلان

متحدہ عرب امارات نے خطے میں اپنی نوعیت کا پہلا ورچوئل ورک ریزیڈنس پرمٹ متعارف کرایا ہے۔

غیرملکی شہری ویزے کے ساتھ جاری قواعد و ضوابط کے مطابق امارات میں ورچوئل ڈیوٹی کرسکیں گے۔ اپنی کفالت پر امارات آسکیں گے اور یہاں ایک سال تک قیام کرسکیں گے۔

الامارات الیوم کے مطابق حکومت کا کہنا ہے کہ اس سہولت کی بدولت ورچوئل ڈیوٹی ممکن ہوگی۔ اس کے ذریعے تجربہ کار اور اعلٰی ذہن رکھنے والے افراد کی خدمات حاصل کی جا سکیں گی۔ قومی معیشت میں پیداوار کا معیار بہتر ہوگا۔

ای گورنمنٹ نے بیان میں کہا کہ نئے ورچوئل ورک ریزیڈنس پرمٹ کے اجرا سے کاروبار کا مستقبل روشن ہوگا۔ ورچوئل ڈیوٹی دینے والوں کی خدمات حاصل کرنے میں سہولت ہوگی۔ مسابقت میں اضافہ ہوگا۔

قابلیت، مہارت اور تجربہ رکھنے والے افراد بڑی تعداد میں امارات کو اپنی صلاحیتوں سے فائدہ پہنچا سکیں گے۔

غیرملکی ماہرین امارات سے باہر قیام کے باوجود ورچوئل ڈیوٹی کے ذریعے امارات میں ملازمت کرسکیں گے۔ ایسی کمپنیاں جن کے ہیڈکوارٹر امارات سے باہر ہیں۔ ان کے ملازمین باہر رہتے ہوئے امارات کے لیے کام کرسکیں گے۔

ورچوئل ورک ریزیڈنس پرمٹ کے امیدوار کے لیے کم از کم چھ ماہ کے لیے موثر پاسپورٹ اور دبئی میں قیام کے دوران موثر ہیلتھ انشورنس سکیم ضروری ہے۔

اگرامیدوار ملازم ہے تو اسے اپنے موجودہ سپانسر کے یہاں ملازمت کا ثبوت پیش کرنا ہوگا۔ ایک برس کے لیے ملازمت کے معاہدے کا کاغذ جمع کرانا ہوگا۔ تنخواہ کا سرٹیفکیٹ بھی پیش کرنا ہوگا جس میں ماہانہ تنخواہ 5 ہزار ڈالر ماہانہ دکھانا ہوگی۔

آخری تین ماہ کے دوران ملنے والی تنخواہ کا بینک سرٹیفکیٹ بھی جمع کرانا ہوگا۔
امیدوار کسی کمپنی کا مالک ہو تو اسے ایک برس یا اس سے زیادہ عرصے تک کمپنی کے مالک ہونے کا ثبوت پیش کرنا ہوگا۔

اس میں یہ بھی دکھانا ہوگا کہ کمپنی سے کم از کم ماہانہ آمدنی پانچ ہزار ڈالر ہو۔ بینک ثبوت پیش کرنا ہوں گے۔
اس پروگرام کی سالانہ لاگت 287 ڈالر آئے گی۔ امارات میں موثر میڈیکل انشورنس اور درخواست فیس اس سے مستثنیٰٓ ہوگی۔

Comments

- Advertisement -