جمعہ, جون 20, 2025
اشتہار

یواے ای کی جانب سے وزٹ اور ورک ویزہ کے اجرا پر پابندی عائد

اشتہار

حیرت انگیز

ابوظبی : کورونا وائرس کی دوسری لہر کے خدشات کے پیش نظر متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے نے وزٹ اور ورک ویزہ کے اجرا پر پابندی عائد کر دی ہے جس کا اطلاق پاکستان سمیت12ممالک پر ہوگا۔

اطلاعات کے مطابق امارات کی پابندیوں میں شامل دیگر ممالک افغانستان، ترکی، ایران، یمن،شام، عراق، صومالیہ، لیبیا اور کینیا ہیں جبکہ بھارت کا نام ان ممالک میں شامل نہیں۔

پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے کی جانب سے کہا گیا کہ اماراتی حکومت نے کورونا کی دوسری لہر کے پیش نظر پاکستانیوں کے لیے وزٹ یعنی سیاحتی اور ورک ویزا پرمٹ پر پابندی لگائی ہے۔

پاکستان سے ریڈ پاسپورٹ پر سفر کرنے کے مجاذ افراد جن میں وزراء، سفارت کار اور اعلیٰ سرکاری افسران شامل ہیں کے ویزے سفارت خانے میں پروسیس کیے جا رہے ہیں۔

دوسری جانب پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری کی جانب سے جاری کر دی بیان میں کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے 12 ممالک کے لیے نئے وزٹ ویزوں کے اجرا کی عارضی طور پر معطلی کے بارے میں آگاہ ہیں،ان ممالک میں پاکستان بھی شامل ہے، اس معطلی کا اطلاق پہلے سے جاری شدہ ویزوں پر نہیں ہوگا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ اقدام کورونا کی دوسری لہر سے متعلق ہوسکتا ہے ہم اس بارے میں اماراتی حکام کے سے تصدیق کر رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اماراتی سفارت خانے کے مطابق یہ پابندی غیر معینہ مدت کے لیے لگائی گئی ہے۔ اس کے خاتمے کا انحصار کورونا کی موجودہ لہر پر ہے اگر اس میں جلد کمی آجاتی ہے اور تو جلد ہی معمول کے مطابق ویزہ سروس بحال ہو جائے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں