اشتہار

دبئی میں مٹی کا طوفان آنے والا ہے

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: امارات کے محکمہ موسمیات نے شہر میں تیز ہواؤں کی نئی لہر کے سبب مٹی کے طوفان کی پیش گوئی کردی ہے‘ حد نگاہ انتہائی کم رہے گی۔

دبئی کے محکمہ موسمیات و زلزلہ پیما مرکز کے مطابق نئی ہواؤں کی اس لہر سے مٹی کا طوفان آئے گا جس کے سبب حدِ نگاہ انتہائی کم ہو کر رہ جائے گی۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے شمالی اور جنوبی علاقوں میں بادلوں کی تعداد زیادہ ہونے سے درجہ ٔحرارت میں کمی پیش آئی ہے اور آج دوپہر بارہ بجے درجہ حرارت 13 ڈگری ہے جبکہ کوہِ مبرح پریہ 10 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

- Advertisement -

موسم کی مناسبت سے ہوا میں نمی کا تناسب بالخصوص رات کے اوقات میں زیادہ رہے گا اور عربین گلف میں سمندر بھپرا ہوا ہوگا۔ نمی کا تناسب 31 سے 35 ڈگری رہے گا۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایسے موسم میں شہری بالخصوص ڈرائیونگ کرتے ہوئے احتیاط کریں اور ٹریفک قوانین کی پابندی کو یقینی بنائیں بصورت دیگر حادثے پیش آنے کا خطرہ رہے گا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں