بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

صرف ایک ویزے سے کئی عرب ممالک کے سفر کی سہولت

اشتہار

حیرت انگیز

ابوظہبی : متحدہ عرب امارات کی حکومت نے سیاحت کو فروغ دینے کے لیے خلیجی باشندوں کے لیے سیاحتی ویزا فری سفر پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی حکومت نےایک نئے سیاحتی ویزے پر کام شروع کیا ہے جس کے حصول کے بعد ویزہ ہولڈر امارات سمیت سعودی عرب سمیت کئی عرب ممالک کا سفر کرسکے گا۔

یہ بات متحدہ عرب امارات کے وزیر اقتصادیات عبد اللہ بن طوق المری نے ابوظہبی میں ایک کانفرنس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ یہ سہولت خلیجی ممالک میں مقیم غیرملکیوں کے لیے بھی ہے جو امارات کے سیاحتی ویزے پر دوسرے عرب ملکوں کا سفر کرسکیں گے۔ خلیجی باشندوں کو ان ممالک میں آزادانہ نقل و حرکت کی اجازت دی جا ئے گی۔

بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات ویزا سسٹم کے متعدد منصوبوں کا مطالعہ کر رہا ہے جو سعودی عرب سمیت ہمسایہ خلیجی ممالک تک رہائشیوں کے سفر کو آسان بنائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں