پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

‘یواے ای کراچی سمیت دیگر ایئرپورٹس پر بھاری سرمایہ کاری کرے گا’

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سول ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ یواے ای کراچی سمیت دیگر ایئرپورٹس پر کارگو شعبہ میں بھاری سرمایہ کاری کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن کے ذرائع کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کےحالیہ دورہ یواےای میں سرمایہ کاری سے متعلق بات چیت ہوئی تھی، ایئرپورٹس پر کارگو شعبہ میں متحدہ عرب امارات کی خصوصی دلچسپی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ یواے ای ایئرلائن حکام کو کراچی، لاہور، اسلام آباد ایئرپورٹس پر کارگو سے متعلق بریفنگ دی گئی، یواےای کراچی سمیت دیگر ایئرپورٹس پر کارگو شعبہ میں بھاری سرمایہ کاری کرے گا۔

ذرائع سی اے اے کا کہنا ہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی حکام نے سی اے اے ہیڈکوارٹرز میں یو اے ای حکام کو بریفنگ دی جبکہ یو اے ای حکام کو کراچی ایئرپورٹ، کارگو ٹرمینل کا دورہ بھی کرایا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں