تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

یواے ای کا منفرد بحری جہاز، گنیز بک میں جگہ بنالی

ابوظبی : یو اے ای کے بحری جہاز کو نیا ریکارڈ قائم کرنے پر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی فہرست میں شامل کرلیا گیا، یہ دنیا بھر میں لکڑی کا سب سے بڑا بحری جہاز ہے۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے "عبید” نامی جہاز نے پوری دنیا میں لکڑی کے سب سے بڑے جہاز کا نیا ریکارڈ قائم کیا ہے، لکڑی کا یہ جہاز عبید جمعہ بن ماجد الفلاسی سے منسوب ہے جو اماراتی ملاح اور کشتیوں کے انجینیئر تھے۔

امارات کے ذرائع ابلاغ کے مطابق اماراتی جہاز "عبید” کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں لکڑی کا سب سے بڑا جہاز تسلیم کرلیا گیا۔ یہ جہاز91.47میٹر لمبا اور 20.41 میٹر چوڑا ہے، یہ جہاز11.22 میٹر اونچا ہے اس کا وزن 2500 ٹن ہے۔ 1700ٹن لکڑی اور 800 ٹن لوہا استعمال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق امارات نے یہ نیا کارنامہ ماجد عبید بن ماجد الفلاسی اینڈ سنز کمپنی کے نام سے انجام دیا ہے، یہ کمپنی کئی عشروں میں خور دبئی میں کمرشل بوٹس کا کاروبار کررہی ہے۔ اماراتی جہاز عبید کی تیاری کا کام کئی برس سے چل رہا تھا۔

اس حوالے سے جہاز کے انجینئر ماجد عبید الفلاسی نے بتایا کہ ان کا مقصد اسے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اسے شامل کرانا نہیں تھا بلکہ یہ جہاز تیار کرکے وہ اپنے والد عبید جمعہ بن ماجد الفلاسی کو خراج عقیدت پیش کرنا چاہتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ اماراتیوں کے آباؤ اجداد غوطہ خور تھے، ہمارے  بزرگوں نے اپنی زندگی کا بیشتر حصہ سمندر میں گزارا۔ میرے والد زندگی بھر کشتیاں تیار کرتے رہے۔ یہ جہاز تیار کرکے اپنے ابا جان اور وطن عزیز امارات کے لیے ایک تحفہ پیش کیا ہے میری خواہش کہ ہمارا ملک مختلف شعبوں میں دنیا بھر کے ملکوں میں سرفہرست رہے۔

انہوں نے بتایا کہ جہاز کی تیاری میں ملکی اور برآمدی سامان استعمال کیا گیا ہے، اس سے چھ ہزار ٹن سامان منتقل کیا جاسکتا ہے، جہاز کی لکڑی افریقہ سے درآمد کی گئی۔

انجینئر ماجد عبید الفلاسی کے مطابق  اس میں دو موٹریں لگی ہیں۔ ہر ایک 1850ہارس پاور کی ہے، یہ جہاز امارات، یمن، صومالیہ، سوڈان، مصرِ، کینیا، پاکستان، انڈیا اورعراق سمندری کارگو سروس کے لیے استعمال ہوگا۔

Comments

- Advertisement -