جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

امارات کرکٹ بورڈ کا ٹی ٹوئنٹی لیگ کروانے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: امارات کرکٹ بورڈ نے اگلے برس جنوری اور فروری میں ٹی ٹوئنٹی لیگ کروانے کا اعلان کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹوئنٹی کا انعقاد اگلے سال 6 جنوری سے 12 فروری کے درمیان ہوگا، جس میں 6 ٹیمیں شرکت کرے گی۔

ٹورنامنٹ کے دوران 34 میچز کھیلے جائیں گے۔

- Advertisement -

لیگ کے انعقاد کے اعلان کرتے ہوئے امارات کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شیخ نہیان بن مبارک نے کہا کہ امارات کرکٹ بورڈ ٹی ٹوئنٹی لیگ میں ریلائنس انڈسٹریز، کولکتہ نائٹ رائیڈرز، کیپری گلوبل، جی ایم آر، لانسر کیپیٹل، اڈانی اسپورٹس لائن، براڈ کاسٹر زی اور دیگر تمام شراکت داروں کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نامور اور تجربہ کار افراد کا لیگ کا حصہ بننا خوش آئند ہے امارات کرکٹ بورڈ پر اعتماد کا اظہار کرنے پر تمام شراکت داروں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

شیخ نہیان بن مبارک نے کہا کہ یہ ٹورنامنٹ ایمریٹس کرکٹ کو اپنے مقامی ٹیلنٹ کو اعلیٰ سطح تک لے جانے کے لیے ایک بھی قابل قدر پلیٹ فارم فراہم کرے گا، جس سے مقامی ٹیلنٹ کو نکھرنے کا موقع ملے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں