تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

یواے ای کا نیا قانون: یہ چیزیں ساتھ رکھنا جرم قرار

متحدہ عرب امارات میں تیز دھار آلہ ساتھ رکھنا قانونی جرم قرار دے دیا گیا۔

خلیجی میڈیا کے مطابق یو اے ای نے حال ہی میں نیا قانون پیش کیا ہے جس کے تحت کسی بھی قسم کا تیز دھار آلہ ساتھ رکھنے کو مجرمانہ جرم تصور کیا جائے گا جس پر جیل اور دیگر سزاؤں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

نئے پینل قانون کے مطابق اپنے ساتھ چاقو، بلیڈ، ہتھوڑا یا کوئی بھی تیز دھار آلہ ساتھ رکھنا جو کہ غیرضروری طور پر ہو یا کسی خاص پیشے سے وابستگی نہ ہونے کی صورت میں جان بوجھ کر لے کر چلنا، جرم ہے۔

یہ قانون وفاقی فرمان نمبر 31 میں بیان گیا ہے جو 2 جنوری 2022 سے نافذالعمل ہے۔

تعزیرات کے قانون کے آرٹیکل 405 میں واضح کیا گیا ہے کہ جو شخص کسی خاص پیشے جیسا کہ قصائی، پلمبر، کارپینٹر وغیرہ نہ ہو اور کسی ضرورت کے بغیر کوئی بھی تیز دھار آلے کے ساتھ پکڑا جائے جس سے کوئی زخمی ہو سکتا ہو، تو انہیں عوامی تحفظ کا خطرہ بننے پر جیل یا جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے۔

نئے قانون سے عوامی تحفظ کا احساس بڑھے گا اور جرام کو کم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

Comments

- Advertisement -