تازہ ترین

کورونا وائرس سے بچاؤ، ماہرین کی کاوشیں رنگ لے آئیں

فیصل آباد :  زرعی یونیورسٹی  میں بائیو کیمسٹری مالیکیولر کیئر کے ماہرین کی کاوشیں رنگ لے آئیں ، ماہرین نے ڈبلیوایچ او کےمقررکردہ معیار کےمطابق محفوظ ہینڈسینی ٹائزر تیار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں زرعی یونیورسٹی کےماہرین بھی کورونا وائرس سے بچاؤ میں مدد کیلیے پیش پیش ہیں ، بائیو کیمسٹری مالیکیولر کیئر کے ماہرین کی کاوشیں رنگ لے آئیں اور ماہرین نے محفوظ ہینڈسینی ٹائزرتیارکرلیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ سینی ٹائزر ڈبلیوایچ او کےمقررکردہ معیار کےمطابق ہیں، سینی ٹائزر اینٹی بیکٹیریا کے ساتھ ساتھ اینٹی وائرل بھی ہے۔

یاد رہے ایکسپرٹ فورم کے وفد نے بتایا تھا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ذاتی حفاظتی سامان کی مقامی سطح پر تیاری شروع کردی ہے جبکہ مقامی طور پراین 95کے معیار کاماسک بھی تیار کیا جارہاہے، ڈریپ نے کورونا وائرس پر پنجاب کی اسٹڈی منظور کر لی ہے۔

وفد کا کہنا تھا کہ مقامی کورونا وائرس کے جینوم چینی وائرس سے9 طرح الگ ہیں، مقامی کوروناوائرس کے لیے غیر ملکی ویکسین غیر مؤثر ہوسکتی ہے ، اینٹی بائیوٹک ٹیسٹ کٹ کے بارے میں ریسرچ جاری ہے۔

ماہرین نے بتایاکہ کوروناوائرس ٹیسٹ کے لیے کٹ بھی مقامی سطح پرتیار کی جائے گی اور کورونا مریضوں کے لیے لاہور میں 2خصوصی ٹرائل سینٹر قائم کیےجائیں گے جبکہ ٹرائل سنٹر میں مریضوں کوابتدائی چیکنگ کےبعد علاج کے لیےریفر کیا جائے گا۔

خیال رہے دنیا بھر میں ممالک کورونا وائرس کی لپیٹ میں ہیں ، پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد 2400 سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ 35 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -