تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

دبئی پولیس نے اسمگلرز کی چالاکی پکڑ لی

دبئی: متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں پولیس نے بڑی مقدار میں نشہ آور گولیاں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

عرب میڈیا کے مطابق دبئی پولیس نے لیموں کی کھیپ میں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے چار ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

دبئی پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نشہ آور گولیاں لیموں کی کھیپ میں چھپا کر اسمگل کررہے تھے جن کی تعداد 1.2 ملین ہے۔

رپورٹ کے مطابق نشہ آور گولیاں پلاسٹک کی تھیلیوں میں بھی بھری ہوئی تھیں مقامی حکام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کےلیے اسمگلر اسے (66) آپریشن کا نام دیے ہوئے تھے اور اسی عنوان سے آپس میں رابطے کر رہے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ضبط شدہ نشہ آور گولیوں کی قیمت کا تخمینہ 58 ملین درہم سے زیادہ ہے۔

دبئی پولیس نے بتایا کہ نشہ آور گولیاں اسمگل کرنے والے 4 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، منشیات موبائل اسٹوریج میں لیموں کے کاٹنوں میں چھپا کر اسمگل کی جارہی تھی۔

Comments

- Advertisement -