بدھ, اپریل 30, 2025
اشتہار

یوسی چیئرمین عامر بھاشانی کا قتل، تحقیقات میں اہم انکشافات

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : اورنگی ٹاؤن میں پیپلزپارٹی کے یوسی چیئرمین عامر بھاشانی کے قتل کا معاملے میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے۔

اس حوالے سے ویسٹ زون پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے دوران مزید انکشافات سامنے آئے ہیں، عامر بھاشانی کو قتل کروانے والوں کی اجرتی قاتلوں سے ڈیلنگ ایک لاکھ روپے میں طے ہوئی تھی۔

قاتلوں کو اسلحہ کی فراہمی قتل کے منصوبہ سازوں کی تھی، قتل کے مرکزی ملزمان میں علی شاہ اور حماد صدیقی شامل ہیں،جنہوں نے منصوبہ بنایا۔

پولیس کے مطابق قتل کیس کے منصوبہ ساز ٹارگٹ کلنگ کے بعد ایک گاڑی میں بیٹھ کر موقع واردات سے فرار ہوئے، قاتل منصوبہ سازوں نے مقتول عامر بھاشانی کی نمازجنازہ اور سوئم میں شرکت کی۔

ملزمان نے گھر والوں سے تعزیت بھی کی اور ہمدردی کا اظہار بھی کرتے رہے، اجرتی قاتلوں کو قتل کے ہدایت دی گئی تھی کہ وہ روپوش ہوجائیں۔

ویسٹ زون پولیس کے مطابق ان ملزمان کے یوسی چیئرمین عامر بھاشانی سے کئی معاملات پر تنازعات چل رہے تھے۔

تنازعات کے متعلق عامر کے ساتھیوں نے کئی بار سیاسی جماعت کے رہنماؤں کو بھی آگاہ کیا تھا، مذکورہ قتل کیس میں 4 ملزمان مفرور ہیں۔

مزید پڑھیں : کراچی میں پیپلزپارٹی کے یوسی چیئرمین کی ٹارگٹ کلنگ

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے پاکستان بازار تھانے کے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ گلشنِ ضیاء گلی نمبر ایک میں پیپلز پارٹی کے یوسی چیئرمین عامر بھاشانی عرف عامر بھٹو کو ان کے گھر کے پاس نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں