افریقی ملک یوگنڈا میں کھربوں ڈالرز کے سونے کے ذخائر دریافت کرلیے گئے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یوگنڈا کی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے 12 کھرب 80 ارب ڈالرز مالیت کے 31 ملین میٹرک ٹن سونے کے ذخائر دریافت کر لیے ہیں۔
یوگنڈا کی وزارت توانائی و معدنیات کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے کروائے گئے مختلف سرویز کے نتیجے میں ملک کے اندر 12 کھرب 80 ارب ڈالرز مالیت کے 31 ملین میٹرک ٹن سونے کے ذخائر دریافت کیے گئے ہیں جو مائننگ کے منتظر ہیں۔
یوگنڈا کے صدر یووری موسے وینی نے کہا ہے کہ سونے کے ذخائر کی دریافت اور اس کی مقامی سطح پر ریفائننگ سے علاقے میں روزگار کے نئے مواقع کے ساتھ علاقائی ترقی کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔
یوگنڈا حکومت کی جانب سے ملکی معیشت کو سہارا دینے کے لیے ضلع بوسیا میں سونے کی مائننگ کے حقوق کی نیلامی کے بعد چین کی ویگاگئی گولڈ مائننگ کمپنی کو لائسنس جاری کر دیا گیا ہے۔ کمپنی نے ضلعے میں مختلف مراحل میں سونا نکالنے کے لیے اپنی گولڈ ریفائنری بنانے کے کام کا آغاز بھی کر دیا ہے۔