تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

برطانیہ کا بھارت کو ریڈلسٹ میں شامل کرنےکا اعلان

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا دورہ منسوخ کیے جانے کے بعد بھارت کے خلاف سفری پابندیاں مزید ‏سخت کر دی گئیں۔

برطانوی حکومت نے کورونا کے بڑھتے کیسز اور تیسری وبا کے خطرات کو پیش نظر رکھتے ہوئے ‏بھارت کو سفری ریڈلسٹ میں شامل کرنےکا اعلان کر دیا۔

سیکریٹری صحت کا کہنا ہے کہ 23 اپریل سے بھارت کو سفری ریڈلسٹ میں شامل کردیا جائے گا۔ ‏ان کا کہنا ہے کہ بھارت سے برطانیہ آنے والوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

سیکرٹری صحت میٹ ہینک کوک کا کہنا ہے کہ برطانوی اور آئرش شہریوں کو پابندی سے استثنیٰ ہو ‏گا، بھارت سے صرف برطانوی اور آئرش شہری ہی برطانیہ میں داخل ہو سکتے ہیں۔

برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن نے آج بروز پیر اپنا دورہ بھارت اچانک منسوخ کردیا، جس کے ‏لیے انہیں آئندہ ہفتے روانہ ہونا تھا۔

بورس جانسن آئندہ ہفتے طے شدہ دورہ بھارت نہیں جا سکیں گے۔ اس کے بجائے دونوں وزرائے ‏اعظم نریندر مودی اور بورس جانسن مستقبل میں بھارت اور برطانیہ کے درمیان اشتراک پر رواں ماہ ‏بات کریں گے۔

دوسری جانب فرانسیسی خبر رساں ادارے کا بھی یہی کہنا ہے کہ وزیراعظم بورس جانسن کو 26 ‏اپریل کو بھارت کے تین روزہ دورے پر روانہ ہونا تھا۔

واضح رہے کہ یہ بورس جانسن کا 2019 میں اقتدار میں آنے کے بعد پہلا بڑا دو طرفہ غیرملکی ‏دورہ ہونا تھا۔

Comments

- Advertisement -