لندن: پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد برطانوی فضائیہ نے شام میں داعش کے ٹھکانوں کونشانہ بنایا، برطانوی وزارت دفاع کے مطابق چارجنگی طیاروں نے کارروائی میں حصہ لیا۔
شام میں داعش کے خلاف عالمی کارروائیوں میں تیزی آگئی ، برطانیہ بھی داعش کے خلاف جنگی کارروائی کرنے والوں میں شامل ہوگیا ہے، برطانوی فضائیہ کے چارطیاروں نے شام میں بمباری کی اور مختلف مقامات پرداعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔
برطانوی وزارت خارجہ کا کہنا ہے چار جنگی طیارے کارروائی میں شریک تھے۔
گذشتہ روز برطانوی پارلیمنٹ نے شام میں حملوں کی منظوری کی دی تھی، حملوں کے حق میں تین سو ستاون جبکہ مخالفت میں دو سو تئیس ووٹ آئے۔
امریکی صدربراک اوباما نے برطانیہ کی جانب سے شام میں حملوں کا خیرمقدم کیا ہے، شام میں بمباری کے خلاف لندن، برمنگھم اور مانچسٹر سمیت دیگر شہروں میں مظاہرے کئے گئے تھے.