اشتہار

موسمیاتی تغیرات، برطانیہ کا پاکستان کو خطیر رقم دینے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

لندن / اسلام آباد: برطانیہ نے موسمیاتی تغیر سے نمٹنے کے لیے پاکستان کو خطیر رقم دینے کا اعلان کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق برطانیہ نے پاکستان میں موسمیاتی تغیر سے نمٹنے کے لیے 55 ملین پاؤنڈز کی فراہمی کا اعلان کیا ہے۔

برطانوی ہائی کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان کو فراہم کی جانے والی مالی اعانت تین حصوں پر مشتمل ہے، جس میں سے پہلا حصہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے غریب آبادی کو تحفظ دینے کے لیے دیا گیا ہے۔

- Advertisement -

ہائی کمیشن کے مطابق غریب آبادی کو موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے تحفظ کی فراہمی کے 5 سالہ منصوبے پر 38 لاکھ پاؤنڈز خرچ ہوں گے جبکہ پانچ سالہ آبی انتظام پروگرام پر 15 ملین پاؤنڈ خرچ کیے جائیں گے۔

برطانوی حکام کے مطابق پاکستان کے لیے قدرتی سرسبز سرمایہ کاری کے حصول کی کاوشوں پر ڈھائی لاکھ پاؤنڈز فراہم کیے جائیں گے۔

برطانوی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں 8ویں نمبر پر ہے، رواں صدی کے اختتام تک کوۂ ہندوکش اور ہمالیہ کے 36 فیصد گلیشئیرز کے خاتمے کا خدشہ ہے، جس سے کئی آبادیاں ختم ہوجائیں گی جبکہ مستقبل میں پانی کی شدید کمی بھی پیش آسکتی ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں