جمعہ, فروری 7, 2025
اشتہار

کرونا کے خلاف پاکستان کا قائدانہ کردار، برطانیہ کا مزید امداد کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: برطانوی حکومت نے کرونا وائرس کے پیش نظر پاکستان کے لیے مزید امداد کا اعلان کردیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق برطانوی حکومت نے کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے لیے 4.39 ملین پاؤنڈز امداد کا اعلان کردیا۔

برطانوی ہائی کمشنر کرسچئین ٹرنر نے کہا کہ پاکستان نے کرونا کے مقابلے میں لیڈر شپ کا مظاہرہ کیا، پاکستان نے معیشت کے ساتھ ضرورت مندوں کا بھی خیال رکھا۔

برطانوی ہائی کمشنر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اردو میں اپنے پیغام میں کہا کہ ’ہماری مضبوط دوستی کی نشانی کے طور پر آج پاکستان میں کرونا وائرس سے جنگ اور ضرورت مندوں کی مدد کے لیے برطانیہ 4.39 ملین پاؤنڈ کی امداد کا اعلان کررہا ہے۔

کرسچئین ٹرنر نے مزید کہا کہ پاکستان نے کرونا وائرس کے مقابلے میں بین الاقوامی لیڈر شپ کا مظاہرہ کیا ہے، پاکستان نے کرونا کے دوران ضرورت مندوں کی مدد کے ساتھ ساتھ سب کی صحت کا بھی خیال رکھا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 28 اپریل کو بھی برطانوی حکومت نے کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے لیے 26 لاکھ 70 ہزار پاؤنڈ کی امداد کا اعلان کیا تھا۔

یاد رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس سے 24 گھنٹوں میں مزید 57 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 1317 ہوگئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں