تازہ ترین

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

برطانیہ کا سفری پابندیوں میں نرمی کا اعلان

لندن : برطانوی حکام نے کرونا وائرس پر قابو پانے کے بعد مکمل ویکسینیشن والے افراد کےلیے سفری پابندیوں میں نرمی کا اعلان کردیا۔

برطانیہ کا شمار بھی ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں کرونا وائرس کی مہلک وبا کے باعث لاکھوں افراد ہلاک ہوئے اور برطانیہ کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، برطانوی حکام نے بھی مملکت میں وائرس کا پھیلاؤ روکنے کےلیے متعدد سفری پابندیاں عائد کر رکھی تھیں۔

برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ نے مکمل ویکسین نیشن کروانے والے 18 سے زائد عمر کے شہریوں کو وطن واپسی پر قرنطینہ کی شرط سے آزاد کردیا ہے۔

ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ برطانوی حکومت کی جانب سے سفری پابندیوں میں نرمی کا اطلاق 19 جولائی سے ہوگا۔

خیال رہے کہ برطانیہ نے کرونا وائرس سے شدید متاثر ممالک کی فہرست جاری کی تھی جس میں موجود برطانوی شہریوں کے برطانیہ واپس پہنچنے پر قرنطینہ کی شرط لازمی قرار دی تھی۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ مانچسٹر ایئرپورٹ گروپ اور رائن ایئر نے حکومت ٹریول لسٹ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کرتے ہوئے ٹریفک لائٹ سسٹم کو عدالت میں چلینج کرنے کا اعلان کیا تھا۔

درخواست گزاروں نے مؤقف اختیار کیا کہ ’ٹریول ٹریفک لائٹس سسٹم کی شفافیت پر تحفظات ہیں، حکومتی فیصلے کی وجہ سے فضائی انڈسٹری کو  بڑا معاشی دھچکا لگا ہے۔

Comments

- Advertisement -