ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

یوکے ایوی ایشن تکنیکی ٹیم دورہ مکمل کرکے وطن واپس روانہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : برطانیہ کی ایوی ایشن ٹیم اپنا دورہ پاکستان مکمل کرکے وطن واپس روانہ ہوگئی، ٹیم نے پاکستان میں 12 روز گزارے۔

اس حوالے سے ترجمان برٹش ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ ٹیم نے پاکستانی حکام کو حفاظتی اقدامات سے بہترین پریکٹس سے متعلق معاونت کی۔

یو کے اسٹیٹ سیفٹی پارٹنرشپ (ایس ایس پی) کی ٹیم نے12روز پاکستان میں گزارے، برطانوی ماہرین کی ٹیم نے سی اےاے اورانڈسٹری کے ساتھ مل کر کام کیا۔

برطانوی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ یہ دورہ برطانیہ اور پاکستان کے درمیان پروازوں، کاروبار، سفر اور رابطے کے لیے مددگار چینل ہے۔ دورہ کا مقصد پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کیساتھ تعلقات استوار کرنا ہے

پاکستانی ایئر کیریئرز حفاظتی خدشات کی وجہ سے برطانیہ کی ایئر سیفٹی لسٹ میں موجود ہیں۔ ایئر سیفٹی لسٹ سے نکالنے کے لیے ریاستوں کو بین الاقوامی حفاظتی معیار کی تعمیل کرنا ہوگی۔

ترجمان برٹش ہائی کمیشن کا مزید کہنا تھا کہ فضائی پابندیوں کے خاتمے کے لیے تکنیکی جائزہ اور مزید شواہد کی فراہمی کی ضرورت ہے۔

ناظم الاموربرٹش ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ یہ پروگرام پاکستانی ایئرلائن کمپنیوں کیلئے اہم ہے، یہ دورہ پاکستانی حکام کی مدد کرنے کے ہمارےعزم کی نشاندہی کرتا ہے۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں