مانچسٹر: بین الاقوامی سطح پر باکسنگ کو فروغ دینے والے “پرنس اسٹانلی ویلیمز” نے پاکستان میں باکسنگ کو پروموٹ کرنے کا اعلان کردیا۔
نمائندہ اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے پرنس اسٹائلی ویلیمز کا کہنا تھا کہ پاکستان باکسنگ کے لیے بہترین ملک ہے اور پاکستانی عوام باکسنگ کو بہت پسند کرتے ہیں، کرونا بحران جیسے ہی تھمے گا تو پاکستان میں ایک بڑا باکسنگ شو منعقد کروایا جائے گا۔
اُن کا کہنا تھا کہ جو ایونٹ ہم منعقد کریں گے اُس میں دنیا بھر کے باکسرز کو پاکستان لے کر جائیں گے۔ اُن کا کہنا تھا کہ وہ رواں برس شو منعقد کروانے کی تیاری کر رہے تھے مگر کرونا وائرس کے باعث اُنہیں تمام سرگرمیاں روکنی پڑیں تاہم وہ جلد حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر باکسنگ مقابلے منعقد کروانے کے لیے کام شروع کریں گے۔
اس موقع پر برطانوی باکسر تاسف خان کا کہنا تھا کہ ’مجھے فخر ہے کہ میرے والدین کا تعلق پاکستان سے ہے، پاکستان میرے لیے دھرتی ماں جیسا ہے‘۔
مزید پڑھیں: کورونا وائرس ، باکسر عامر خان کا بڑا اعلان
اُن کا کہنا تھا کہ ’پاکستان میں باکسنگ کے مقابلوں کا انعقاد کا خواہش مند ہوں اور اس کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون کے لیے بھی تیار ہوں‘۔