تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

برطانیہ، مردم شماری میں‌ حصہ نہ لینے والوں پر جرمانہ عائد کرنے کا اعلان

مانچسٹر: برطانوی حکومت نے مردم شماری سروے میں حصہ نہ لینے والے شہریوں پر جرمانہ عائد کرنے کا اعلان کردیا۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق برطانیہ میں مردم شماری 2021کاسروے سلسلہ جاری ہے، اس ضمن میں حکومت کی جانب سے ایک سروے فارم جاری کیا گیا ہے۔

تمام شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سروے فارم مقررہ تاریخ 23 مارچ تک بھر کر جمع کرادیں۔ ایسا نہ کرنے والے شہریوں پر ایک ہزار پاؤنڈز (دو لاکھ 16 ہزار 372 روپے) جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

برطانیہ میں ہر دس سال بعد مردم شماری کی جاتی ہے، جس میں  سوالنامہ فارم ہر گھر میں بھیجا جاتا ہے، جس میں قومیت، مذہب، جنس، ساتھ رہنے والے افراد، جائیداد اور رہائشی سے متعلق سوال کیے جاتے ہیں۔

ہر گھرانے کو ایک ہی فارم مکمل کرنا ہوتا ہے، فارم پر ایک کوڈ درج کیا جاتا ہے، جس کی مدد سے شہر اس فارم کو آن لائن بھی جمع کراسکتے ہیں۔

انگلینڈ اور ویلز کے شہریوں کو آج فارم مکمل کر کے ارسال کرنے کی تاکید کی گئی کیونکہ مردم شماری کی آخری تاریخ 23 مارچ ہے  جبکہ اسکاٹ لینڈ میں دو ہزار بائیس میں مردم شماری ہوگی ۔

برطانیہ کے قانون کے مطابق مردم شماری فارم میں غلط معلومات فراہم کرنا قابل سزا جرم ہے، ایسا کرنے والے شخص کو قید اور جرمانے یا پھر دونوں سزاؤں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -
زاہد نور
زاہد نور
زاہد نور اے آر وائے نیوز کے ساتھ مانچسٹر سے بطور نمائندہ خصوصی منسلک ہیں