ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

’قانونی کارروائی کے باوجود برطانیہ اسرائیل کو ہتھیار دے رہا ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

برطانیہ قانونی کارروائی کے باوجود اسرائیل کو ہتھیاروں کی برآمدات جاری رکھے ہوئے ہے۔

برطانیہ کی حکومت نے دو حقوق کی تنظیموں کی طرف سے کی جانے والی قانونی کارروائی کا جواب دیا ہے اسرائیل کے اس دعوے کو قبول کرتے ہوئے کہ وہ بین الاقوامی قانون کی تعمیل کے لیے پُرعزم ہے۔

ہتھیاروں کی برآمدات کو روکنے کے خواہشمند حقوق نے برطانوی حکومت کے خلاف قانونی چارہ جوئی کر رکھی ہے۔

- Advertisement -

گلوبل لیگل ایکشن نیٹ ورک اور الحق نے اکتوبر میں اسرائیل کو برطانیہ کے ہتھیاروں کی فروخت روکنے کے لیے ایک قانونی کارروائی دائر کی جب حکومت کی جانب سے برآمدات کو معطل کرنے کی درخواستیں مسترد کر دی گئیں۔

دونوں گروپوں نے کہا کہ اسرائیل نے حکومت کے خط میں مخصوص واقعات کا جواب دینے سے انکار کیا اور غزہ کو خوراک، پانی اور طبی سامان کی فراہمی پر پابندی کی کوئی وجہ نہیں بتائی بین الاقوامی قانون کی وسیع پیمانے پر خلاف ورزیوں کے ثبوت پیش کیے جانے کے باوجود حکومت نے حیران کن طور پر اس جواب کو قبول کر لیا ہے۔

گروپوں نے مزید کہا کہ وہ قانونی طریقوں سے کیس کی پیروی جاری رکھیں گے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ برطانیہ کے اسرائیل کو ہتھیاروں کی برآمدات ختم ہو جائیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں