بدھ, مارچ 19, 2025
اشتہار

عمران فاروق قتل کیس: برطانیہ نے ملزمان کی حوالگی کا مطالبہ کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر رہنما ڈاکٹرعمران فاروق قتل کے مرکزی ملزم محسن سے اسکاٹ لینڈ یارڈ نے تفتیش مکمل کرلی، برطانیہ نے پاکستان سے ملزمان کی باقاعدہ حوالگی کا مطالبہ کردیا۔

کاشف نے عمران فاروق کوقتل کیا، مزاحمت پر ہم زخمی بھی ہوئے۔واپس آئے تو معظم کراچی ایئرپورٹ پرمنتظرتھا۔ملزم محسن نےاسکاٹ لینڈ یارڈ کوبیان ریکارڈ کرادیا۔برطانیہ نے پاکستان سے ملزمان کی حوالگی کامطالبہ کردیا

تفصیلات کے مطابق اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم نے ملزم محسن کا بیان لیا، ملزم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کاشف نے اس کے سامنے ڈاکٹر عمران فاروق کو قتل کیا۔

ملزم نے مزید بتایاکہ ڈاکٹر عمران فاروق نے حملے میں مزاہمت کی جس کے نتیجے میں محسن اور کاشف معمولی زخمی ہوئے۔

محسن نے تصدیق کی کہ اس سارے معاملے میں ملزم معظم علی ان کا سہولت کار تھا اور کراچی ایئرپورٹ پر انکی واپسی پر منتظر تھا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے انہیں گرفتار کرلیا تھا۔

اسکاٹ لینڈ یارڈ نے ملزمان سے اپنی تفتیش مکمل کرنے کا اعلان کردیا ہے اوران کی تفتیش کی روشنی میں برطانیہ نے پاکستانی حکام سے مزید جرح کے لئے تینوں ملزمان کی حوالگی کا باضابطہ مطالبہ کردیا ہے۔

اسکاٹ لینڈ یارڈ کے وفد میں ڈیوڈجوناتھن ٹین، اسٹیورٹ مائیکل اورڈینئیل ہوٹن شامل ہیں۔

یاد رہے کہ اسکاٹ لینڈ یارڈ کی تحقیقاتی ٹیم نے اپنے پچھلے دورے میں ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس کے دو ملزمان معظم علی اور خالدشمیم سے تفتیش کی تھی۔

ڈاکٹرعمران عمران فاروق متحدہ قومی موومنٹ کے کنوینئر کے عہدے پر فائز تھے اور انہوں 16 ستمبر 2010 کو لندن کے علاقے گرین لینڈ ایج وئیر کے علاقے میں قتل کیا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں