لندن : سمندری طوفان’’ ڈیز منڈ‘‘ نے برطانیہ میں تباہی مچادی، تیز بارش اور آندھی کے باعث مختلف حادثات میں ایک شخص ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے.
- Advertisement -
برطانیہ کے شمال مغربی علاقوں کے جہا٘ں سمندری طوفان نے تباہی کی نئی داستان رقم کردی، سڑکوں پر کئی کئی فٹ پانی کھڑا ہے، متعدد مکانات تباہ جبکہ نظام زندگی درہم برہم ہوگئی ہے۔
سمندری طوفان ڈیز منڈ کے بعد ہر طرف سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے، جس کے بعد متعدد علاقوں میں ریڈالرٹ جاری کردیا گیا ہے.
برطانیہ کے شمالی علاقوں ویلز اور اسکاٹ لینڈ میں بڑے پیمانے پر نقصانات ہوئے، سیلاب کے باعث شمالی قصبے ایپل بے میں کئی سڑکوں پر چار ، چار فٹ پانی جمع ہوگیا، گھروں میں پانی داخل ہونے کے باعث مکینوں کو محفوظ مقامات پر بھی منتقل کیا گیا۔
تیز بارشوں کے بعد مواصلاتی رابطے منقطع جبکہ ریلوے نظام بھی معطل ہے۔