پیر, جون 23, 2025
اشتہار

فرانس، جرمنی اور برطانیہ کا ایران سے مزید کسی اقدام سے گریز کرنے کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے ایران پر زور دیا ہے کہ ‘ایسا مزید اقدام نہ کیا جائے جس سے خطے میں عدم استحکام پیدا ہو۔

برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کے بعد ایک مشترکہ بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ ایران سے مذاکرات میں شامل ہونے کا مطالبہ کرتے ہیں جس سے اس کے جوہری پروگرام سے متعلق تمام خدشات کو دور کیا جائے۔

تینوں ممالک نے ایران پر بھی زور دیا کہ "کوئی ایسی مزید کارروائی نہ کرے جس سے خطے میں عدم استحکام پیدا ہو”

جرمن وزیر خارجہ یوہان وڈے فل کا کہنا ہے کہ ایران کو مذاکرات میں شامل ہونا چاہیے۔

اعلیٰ سفارت کار نے جرمن پبلک براڈکاسٹر اے آر ڈی کو بتایا کہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنا جائز تھا، یورپی ممالک ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ مذاکرات میں مدد کے لیے تیار ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں