پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

برطانوی وزیر خزانہ نے ’فرلو اسکیم‘ میں مارچ تک توسیع کردی

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: برطانوی وزیر خزانہ رشی سناک نے فرلو اسکیم میں مارچ تک توسیع کردی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیر خزانہ رشی سناک نے فرلو اسکیم میں توسیع کا اعلان پارلیمنٹ میں کیا، اسکیم کے تحت لاک ڈاؤن میں کام نہ کرنے والے افراد کی تنخواہ کا 80 فیصد حکومت دے گی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق مارچ میں اسکیم کے نفاذ کے بعد برطانوی حکومت اس مد میں 30 بلین پاؤنڈ دے چکی ہے، فرلو اسکیم سے تقریباً 9.6 ملین ورکرز نے استفادہ کیا۔

- Advertisement -

برطانوی وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ فرلو اسکیم کا اطلاق انگلینڈ سمیت ملک کے دیگر حصوں میں بھی ہوگا، فرلو اسکیم میں توسیع سے لاکھوں ملازمتوں کو تحفظ حاصل ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ملازمت پیشہ اور سیلف ایمپلائیڈ ورکرز کو سپورٹ کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں برطانوی وزیراعظم نے تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے فرلو سسٹم دسمبر تک جاری رکھنے کا اعلان کیا تھا، بورس جانسن کا کہنا تھا کہ اس سال کرسمس بہت مختلف ہوگی، کورونا کو بچوں کی تعلیم پر اثر انداز ہر گز نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ برطانوی فوج مقامی حکومتوں کی ہر ممکن مدد کرے گی، برطانوی فوج اس سلسلے میں چند روز کے اندر کام شروع کر دے گی۔

یاد رہے کہ برطانیہ میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے، ہلاکتوں کے لحاظ سے برطانیہ پانچوں بڑا ملک ہے، وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 46 ہزار سے تجاوز کرگئی ہیں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں