اتوار, جولائی 7, 2024
اشتہار

برطانیہ میں عام انتخابات کیلئے ووٹنگ شروع

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: برطانیہ میں عام انتخابات کے لئے ووٹنگ کا آغاز ہوگیا ہے، 650 نشستوں پر ساڑھے 4 ہزار امیدوار مدمقابل ہیں۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ووٹنگ کا عمل رات 10 بجے تک جاری رہے گا، برطانیہ کے مختلف شہروں میں 40 ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں۔

ڈیڑھ لاکھ افراد پر مشتمل عملہ پولنگ کے فرائض سرانجام دے رہا ہے جبکہ ایک پولنگ اسٹیشن پر زیادہ سے زیادہ 2250 افراد ووٹ ڈال سکیں گے۔

- Advertisement -

برطانیہ بھر میں رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 46 ملین ہے، ہاؤس آف کامنز کے کل ممبران 650 ہیں جبکہ حکومت بنانے کیلئے 326 سیٹیں درکار ہیں۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ 650 نشستوں کے لیے لیبر پارٹی، کنزرویٹو، لبرل ڈیموکریٹس اور دیگر جماعتوں کے امیدوار آمنے سامنے ہیں۔

برطانیہ میں ہونے والے انتخابات میں آزاد امیدواروں کے علاوہ برٹش پاکستانی امیدوار بھی قسمت آزمائیں گے۔

امریکی صدارتی الیکشن، صدر بائیڈن نے گورنرز سے مدد مانگ لی

پارلیمنٹ کے اجلاس میں 9 جولائی کو منتخب ارکان حلف اٹھائیں گے، ارکان کے حلف اٹھانے کے بعد اسپیکر کا انتخاب کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں