پیر, جولائی 8, 2024
اشتہار

برطانیہ میں عام انتخابات کا میدان لیبر پارٹی نے مارلیا

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: برطانیہ میں عام انتخابات کے دوران کنزرویٹو پارٹی کو تاریخی شکست، لیبر پارٹی نے تاریخی فتح حاصل کرلی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں عام انتخابات کے نتائج کا سلسلہ جاری ہے، 650 سے 440 نشستوں کے نتائج سامنے آگئے ہیں۔

انتخابی نتائج کے مطابق لیبر پارٹی 353 سیٹیں لے کر سب سے آگے ہے، کنزرویٹو 71، لیبرل ڈیموکریٹس 46 اور ریفارم پارٹی 4 نشستوں پر کامیاب ہوئی ہے۔

- Advertisement -

سربراہ لیبر پارٹی سرکیئر اسٹارمر کا عوام سے خطاب میں کہنا تھا کہ اتنے بڑے مینڈیٹ کے ساتھ اتنی بڑی ذمہ داری بھی عوام نے دی، برطانوی عوام کی خدمت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے عوام نے تبدیلی کا ووٹ دیا، عوام نے فیصلہ سنادیا وہ تبدیلی کیلئے تیار ہیں۔

انتخابات میں مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے 4515 امیدواروں نے حصہ لیا۔

آج جمعے کو ہی سرکاری نتائج کا اعلان متوقع ہے جس کے بعد جیتنے والی جماعت کے رہنما کی ملاقات شاہ چارلس سوم کے ساتھ ہوگی جو حکومت بنانے کی دعوت دیں گے۔

برطانوی پارلیمانی نظام کے مطابق پارلیمنٹ میں سادہ اکثریت حاصل کرنے کے لیے کسی بھی جماعت کو 326 نشستیں حاصل کرنا ہوتی ہیں۔

واضح رہے کہ برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے اپنی شکست کو تسلیم کرلیا ہے، اُن کا کہنا ہے کہ آج کی رات مشکل ترین تھی،انتخابات میں شکست کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں۔

روسی صدر پیوٹن کا طالبان کے حق میں بڑا بیان

رشی سونک کا کہنا ہے کہ لیبرپار ٹی انتخابات جیت گئی ہے،مبارکباد پیش کرتا ہوں، برطانوی عوام نے آج رات ایک سنسنی خیز فیصلہ سنایا، سیکھنے کیلئے بہت کچھ ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں