تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

کرونا وائرس:‌ برطانوی حکومت کا لاک ڈاؤن کے حوالے سے اہم اعلان

لندن : برطانوی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ کرونا کی وجہ سے ملک میں حالات انتہائی سنگین ہیں، چار ہفتوں سے جاری لاک ڈاؤن کو ختم نہیں کیا جا رہا۔

برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق اتوار کے روز وزیراعظم بورس جانسن کی کابینہ کے سینئر وزیر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے لاک ڈاؤن کے حوالے سے اہم اعلان کیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’ملک بھر میں چار ہفتوں سے جاری لاک ڈاؤن کے خاتمے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے کیونکہ اس وقت حالات انتہائی سنگین ہیں‘۔

برطانوی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت نے لاک ڈاؤن کو مزید سخت کرتے ہوئے اس میں تین ہفتوں کی مزید توسیع کردی، عوام سے اپیل ہے کہ وہ معاملے کی حساسیت کو سمجھتے ہوئے خود ہی احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

یاد رہے کہ برطانیہ میں کرونا سے مرنے والے افراد کی تعداد میں ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، اتوار کے روز مزید 596 مریض دم توڑ گئے جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 16 ہزار سے تجاوز کر گئی۔

برطانیہ میں کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد اضافے کے بعد ایک لاکھ 20 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔

اگر مجموعی صورت حال کی بات کی جائے تو دنیا بھر میں کرونا سے مرنے والے افراد کی تعداد 1 لاکھ 63 ہزار سے زائد جبکہ متاثرین کی تعداد 23 لاکھ 73 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔

Comments

- Advertisement -