تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

برطانیہ کی طالبان کو بڑی پیشکش

لندن : برطانوی وزیر دفاع نے طالبان کی جانب سے افغانستان میں حکومت تشکیل دینے کی صورت میں ساتھ کام کرنے کا اشارہ دے دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کئی برسوں سے خانہ جنگی کا شکار پڑوسی ملک افغانستان سے امریکا سمیت دیگر غیر ملکی افواج کا انخلاء شروع ہوتے ہی افغان طالبان نے کئی اضلاع پر اپنا کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔

جس طرح افغان طالبان مختلف اضلاع پر اپنا قبضہ قائم کرہے ہیں، ماہرین کو تشویش ہے کہ مستقبل قریب میں طالبان افغانستان میں اپنی حکومت تشکیل دے دیں گے۔

طالبان کے حکومت بنانے سے متعلق برطانوی وزیر دفاع بین ویلس نے کہا ہے کہ اگر افغانستان میں طالبان نے حکومت تشکیل دی تو عالمی برادری کے پاس اس کے سوا کوئی چارہ نہیں ہوگا کہ ان کے ساتھ ملکر کام کریں۔

بین ویلس نے کہا کہ عالمی قوانین پر عمل کرتے ہوئے برطانیہ بھی افغانستان کی نئی حکومت کے ساتھ کام کرے گا لیکن اگر حکومت نے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی تو تعلقات پر نظر ثانی کی جائے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ برطانیہ کے طالبان کے ساتھ مل کر کام کرنے کا امکان متنازع ہوگا، لیکن بہتر ہوگا کہ طالبان اور افغان صدر اشرف غنی ملکی استحکام کےلیے ملکر کام کریں۔

Comments

- Advertisement -