17.5 C
Dublin
پیر, جون 3, 2024
اشتہار

برطانیہ نے فلسطینی طالبہ کا ویزا منسوخ کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

فلسطینی طالب علم کا کہنا ہے کہ ‘قومی سلامتی’ کی وجہ سے برطانیہ نے ویزا منسوخ کر دیا۔

مانچسٹر یونیورسٹی میں فلسطینی قانون کی طالبہ دانا ابوقمر نے غزہ میں خاندان کے 15 افراد کو کھو دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ کی حکومت نے انہیں "قومی سلامتی” کے لیے خطرہ سمجھتے ہوئے ان کا اسٹوڈنٹ ویزا واپس لے لیا ہے۔

الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے طالبہ کا کہنا تھا کہ اس نسل کشی کے دوران، برطانیہ کے ہوم آفس نے جبر کے خلاف مزاحمت کرنے اور غزہ پر 16 سال سے زائد عرصے سے غیر قانونی طور پر رکھے گئے محاصرے کو توڑنے کے لیے بین الاقوامی قانون کے تحت فلسطینیوں کے حق استعمال کرنے کی حمایت کرنے والے عوامی بیانات کے بعد میرا سٹوڈنٹ ویزا منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ اظہار رائے کی آزادی ایک بنیادی انسانی حق ہے لیکن ایسا لگتا ہے کہ اس کا اطلاق نسلی اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں اور میرے جیسے فلسطینیوں پر نہیں ہوتا۔

برطانیہ کا یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا ہے جب ابوقمر نے گذشتہ سال 7 اکتوبر کو اسرائیل پر حملے کے بعد ایک فلسطینی حامی ریلی میں یہ بیان دیا تھا کہ ہمیں فخر ہو رہا ہے واقعی، جو کچھ ہوا اس پر خوشی سے بھرے ہوئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں